آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگانے کی ضرورت
ہر سال عید الاضحی کے موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے‘ ایک ٹیلی فون کال پر انتظامیہ کی جانب سے گلی محلے میں پڑی الائشوں کو فوری اٹھا لیا جاتا ہے جو انتظامیہ کی جانب سے خوش آئند اقدام ہے۔ امسال چونکہ مون سون جاری ہے‘ برسات کے اس موسم میں آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگانا ضروری ہے تاکہ تعفن اور گندگی کے باعث پیدا ہونیوالی بیماریوں اور سب سے بڑھ کر شہریوں کو ذہنی اذیت سے بچایا جائے۔ کرونا وائرس بھی اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہے‘ اس لئے انتظامیہ کے ہر سال کی طرح اس بار زیادہ متحرک ہونے کی ضرورت ہے ۔ یہ شکایات بھی سامنے آئی ہیں کچھ اہلکار آلائشیں اٹھانے کا معاوضہ طلب کرتے ہیں اسکی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔