Waqt News
Wednesday | January 20, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • میرے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، سنٹرل کنٹریکٹ نہ ملنا پی سی بی کی کمیٹی کا اپنا فیصلہ ہے۔ محمد حفیظ
  •  پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین 3 کی کامیاب پرواز کا تجربہ کیا جو سطح سے سطح تک ہر قسم کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر
  • یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد پابندی میں توسیع کردی
  • ٹرمپ کا سیاسی کیریئر ختم ہو چکا ہے، ایرانی صدر
  • کورونا کی برطانیہ سے پھیلنے والی نئی قسم کی 60 ممالک میں موجودگی کا انکشاف

بلوچستان کو بنگلہ دیش مت بنائیں

Aug 01, 2020 2:15 AM, August 01, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
بلوچستان کو بنگلہ دیش مت بنائیں

بلوچستان ہمارے وطن عزیز کا سب سے بڑا اور رنگا رنگ معدنیات سے بھرپور صوبہ ہے۔ یہاں کے لوگ محنتی،جفا کش اور سپاہیانہ خصوصیات کے حامل ہیں۔ بودوباش میں سادہ مگر سردار پرست لوگ ہیں۔ سردار کی وفاداری جزو ایمان ہے۔ سردار تو مالدار اور بہت زیادہ تعلیم یافتہ لوگ ہیںمگر عوام نہایت غریب اور ان پڑھ ہیں۔ صرف بھیڑ بکریاں پالنے یا سردار کی خدمت کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کر سکتے۔ یہاں تک کہ شہروں میں آکر مزدوری بھی نہیں کرتے۔ ان کی سادگی اور جاہلیت کا یہ عالم ہے کہ1875میں انگریزوں نے سندھ کے راستے بلوچستان پر حملہ کیا اور کچھ علاقہ فتح کر لیا۔ کافی سارے بلوچ مارے بھی گئے۔ ڈوڈے خان بلوچ اسی علاقے میں بھیڑ بکریاں چرایا کرتا تھا۔اس نے دیکھا کہ انگریزوں نے ایک پہاڑ کی چوٹی پر ایک توپ لگارکھی تھی جس کے فائر سے بہت سے لوگ مرے تھے۔ ڈوڈے خان کو بہت غصہ آیا۔دوسرے دن صبح سویرے جا کر توپ کے سامنے چھاتی لگا کر کھڑا ہو گیا ۔کہنے لگا آج میں نے کوئی گولہ یہاں سے نکلنے ہی نہیں دینا۔گن کے انچارج لیفٹیننٹ ولسن نے یہ تماشہ دیکھا تو اپنے کمپنی کمانڈر میجر ایڈورڈزکو بلا لیا ۔سب بہت ہنسے پھر میجر ایڈورڈز نے یہ کہہ کر ڈوڈے خان کو سو روپیہ انعام دیا کہ یہ بہت بہادر آدمی ہے اور یوں اسے وہاں سے بھیج دیا گیا۔

 اشیاء کی من مانی قیمتیں وصول کرنیوالے ہمدردی کے مستحق نہیں:کمشنر 

ایسے سادہ اور بہادر لوگ تو قوم کا سرمایہ ثابت ہو سکتے ہیں بشرطیکہ ان کے دل جیتے جائیں۔ بلوچ بہت خوددار اور باعزت لوگ ہیں جو اپنی عزت کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ ان لوگوں کا یہ المیہ ہے کہ ان کا زیادہ تر علاقہ پتھر یلا اور بنجر ہے۔ پانی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس لئے نہ تو زراعت ہو سکتی ہے اور نہ کسی انڈسٹری کا سکوپ ہے۔ اسی لئے لوگ بھیڑ بکریاں پال کر گزارہ کرتے ہیں۔ معقول ذریعہ آمدنی نہ ہونے کی وجہ سے غربت بہت زیادہ ہے۔ پاکستان بننے کا انہیں تاحال کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ بلوچستان کا المیہ یہ ہے کہ 1947 میں جب ریاست قلات کو ہندوستان اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے یا آزاد رہنے کا پوچھا گیا تو خان قلات نے آزاد رہنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن حکومت پاکستان کے پاس جو معاہدہ ہے اس پر خان قلات کے دستخط موجود ہیں۔ اس لحاظ سے خان نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا۔ اس لحاظ سے وہ پاکستان کا حصہ ہیں لیکن بلوچوں کا سٹینڈ یہ ہے کہ خان نے دستخط نہیں کئے تھے بلکہ ان سے زبردستی فوج کے زور پر دستخط کرائے گئے تھے۔ اب معلوم نہیں حقیقت کیا ہے ۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ 1948یعنی پاکستان بننے کے ایک سال بعد سے بلوچ فوج سے لڑ رہے ہیں۔ زیادہ تر بلوچ سردار خصوصاً نوجوان نسل ایک آزاد وطن کے خواہشمند ہیں۔ وہ بلوچستان سے بھاگ کر یورپ اور امریکہ چلے گئے ہیں۔ وہاں سے تحریک آزادی چلا رہے ہیں۔ بھارت ان کا ساتھ دے رہا ہے۔ بھارت نے انہیں بھارتی شہریت بھی دے رکھی ہے اور بہت زیادہ مالی امداد بھی کر رہا ہے جس وجہ سے یہ لوگ وہاں یورپ اور امریکہ میں پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں جبکہ ان کے پیروکار اور قبائلی لوگ بھاگے ہوئے سرداروں کے نام پر بلوچستان میں دہشتگردی کی تحریک چلا رہے ہیں۔ بھارتی ’’ را ‘‘ اور NDS افغان ہتھیار اور تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ اس وقت بلوچستان میں تقریباً دو درجن سے زائد آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں اور یہ لوگ بہت دلیری سے پاکستان فوج سے لڑ رہے ہیں۔ اسے ہم معمولی قسم کی مقامی تحریک نہیں کہہ سکتے کیونکہ یہ لوگ ٹرینڈ کمانڈوز کی طرح لڑتے ہیں اور بہت اہم اہداف پر حملے کرتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں بلوچ لبریشن آرمی نے کراچی میں سٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا۔ گو خود بھی مارے گئے لیکن چار گارڈز بھی مار دئیے۔25جولائی کو تربت میں فوج کی ایک گشت پارٹی پر حملہ کیا۔ایک جوان مارا گیا اور تین زخمی ہو گئے اس سے پہلے چینی سفارتخانے پر حملہ کیا۔ چین چونکہ ہمارا دوست ہے اس لئے یہ لوگ بھارت کے کہنے پر چین سے ہمارے تعلقات ہر صورت میں خراب کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے پہلے گوادر میں پرل ہوٹل پر حملہ کرکے کچھ لوگ مارے ۔ علاقے میں بھی جنگ شروع کر رکھی ہے۔ 14جولائی کو پنجگور میں پاک فوج کی ایک پٹرولنگ پارٹی پر حملہ کیا جس میں تین جوان شہید اور ایک آفیسر سمیت8جوان سخت زخمی ہوئے۔ 19مئی کو مچھ کے علاقے میں ایرانی بارڈرسے صرف9کلو میٹر دور پاک فوج کی پٹرولنگ جیپ کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں 6جوان شہید ہوئے۔ اسی طرح8مئی کو بلوچستان کے علاقے ’’ کیچ ‘‘ میں ایف سی کی گاڑی پر بارودی سرنگ سے حملہ ہوا جس میں میجر ندیم عباس سمیت پانچ جوان شہید ہوئے۔ بلوچ جنگجوئوں کو بھارت اور افغانستان نے بہت اچھی طرح سے تربیت دی ہے اب یہ بہت مہارت سے پاک فوج یا دیگر سول اہداف پر حملے کر رہے ہیں۔ کوئی ہفتہ خالی نہیں جاتا کہ حملہ نہ ہو۔ یہ بالکل مشرقی پاکستان والے حالات ہیں۔ دکھ کی بات یہ ہے کہ 1947سے لیکر اب تک پاکستان سے بلوچستان کو کچھ نہیں ملا۔ بلوچستان کو وہ عزت بھی نہیں ملی اور نہ وہ ترقی نصیب ہوئی جو انکا حق تھا۔ اگر ترقی ہوئی ہوتی اور بلوچوں کو تمام سہولتیں ملتیں تو یقینا بلوچ پاکستان کے ساتھ رہ کر خوشی محسوس کرتے۔ دراصل بلوچستان کی زندگی سرداروں کے گرد گھومتی ہے۔ اسمبلی ممبران بھی وہی منتخب ہوتے ہیں۔ لہٰذا ترقیاتی فنڈز بھی انہیں ہی ملتے ہیں۔ انہیں علاقے کی ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں وہ سارا پیسہ اپنی عیاشیوں پر خرچ کر دیتے ہیں۔ ویسے بھی سرداروں کو پتہ ہے کہ اگر علاقہ ترقی کر گیا تو یہ لوگ سرداروں کی فرمانبرداری سے بھاگ جائیں گے۔ اس لئے سکول وہاں کئی کئی میل دور ہیں۔ ٹیچرز موجود نہیں ہوتے۔ اس لئے تعلیم کا کوئی مناسب بندوبست نہیں۔ لڑکیوں کی تعلیم تو نہ ہونے کے برابر ہے۔ طبی سہولتیں بھی موجود نہیں۔ انڈسٹری نہ ہونے کی وجہ سے روز گار بھی نہیں۔ پس ماندگی کا یہ عالم ہے کہ پینے کا پانی تک میسر نہیں۔حکومت پاکستان کو بلوچستان کا یہ مسئلہ سیاسی طورپر حل کرنا چاہیے۔

سالانہ  ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں:ڈی سی حافظ آباد
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

سکندر خان بلوچ

سکندر خان بلوچ


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • بنگلہ دیش کا ایک تہائی حصہ مون سون بارشوں کے بعد زیر آب آگیا

    Jul 15, 2020 | 17:09
  • بنگلہ دیش کا پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو فتح کیلئے 142رنز کا ...

    Jan 24, 2020 | 16:10
  • بنگلہ دیش کے خلاف متوازن ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں ...

    Jan 23, 2020 | 19:37
  • بنگلہ دیش کے سلہٹ میں مچھلی کے شکار کا تہوار

    Jan 18, 2021 | 12:53
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • میرے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، سنٹرل ...

    Jan 20, 2021 | 20:23
  •  پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین 3 کی کامیاب پرواز کا تجربہ ...

    Jan 20, 2021 | 19:33
  • یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد پابندی میں توسیع کردی

    Jan 20, 2021 | 18:05
  • ٹرمپ کا سیاسی کیریئر ختم ہو چکا ہے، ایرانی صدر

    Jan 20, 2021 | 18:01
  • کورونا کی برطانیہ سے پھیلنے والی نئی قسم کی 60 ممالک میں ...

    Jan 20, 2021 | 17:54
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ذوالقرنین خان کی برطرفی بے معنی!!!!!

    Jan 20, 2021
  • ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

    Jan 20, 2021
  • باجوہ ڈاکٹرائن کی بڑی کامیابی، افواجِ پاکستان ...

    Jan 19, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • رونا ہے کیوں برپا، چینی ساٹھ روپے لیکن کیسے اور ...

    Jan 18, 2021
  • 1

    دنیا بھارت کو مودی کی بدمعاش ریاست بننے سے بزور روکے

  • 2

    براڈ شیٹ معاملہ ، شفاف تحقیقات کی ضرورت 

  • 3

    ہر شہری  کو صاف پانی کی فراہمی  حکومت کی ذمہ داری 

  • 4

    پاک فوج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے‘ ٹاپ ٹین میں شامل ہونا قوم ...

  • 5

    احتجاج جمہوری حق ہے لیکن …

  • 1

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    اتوار  ‘  3؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  17؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    ہفتہ ‘  2؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  16؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • نواز کھوکھر،تاجی کھوکھر اور مصطفی کھوکھر 

    Jan 20, 2021
  • فارن فنڈنگ کیس کے سیاسی اثرات

    Jan 20, 2021
  • وقت کے فرعونوں سے ایک ہی سوال

    Jan 20, 2021
  • دنیا کے بدلتے حالات اور ہم ۔۔۔!!   

    Jan 20, 2021
  • پی آئی اے،1955 تا 2021ء 

    Jan 20, 2021
  • قوم کو ایک قائد چاہیے

    Jan 20, 2021
  • ملکی اور عالمی نظام

    Jan 20, 2021
  • ’’شاعری بھی کام ہے آتش مربع ساز کا‘‘

    Jan 20, 2021
  • مہنگائی …!حکومت ، اپوزیشن اور چودھری برادران 

    Jan 20, 2021
  • خطہ پوٹھوہار کی مثالی شخصیت ملک وزیرمحمد

    Jan 20, 2021
  • 1

    بخل سے بچیں‘ ضرورت مندوں کا خیال رکھیں

  • 2

    گوجرانوالہ جوڈیشل کالونی میں انڈر پاس یا فلائی اوور تعمیر کیا جائے 

  • 3

    کیسی جمہوریت؟

  • 4

    موٹروے حکام کی توجہ کیلئے

  • 5

    وفا قی وزیر دا خلہ لا پتہ لخت جگر کی تلا ش میں مد د دیں

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    جذبہء محبت

  • 2

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 3

    صبر 

  • 4

    خدادادقوت

  • 5

    طیب وطاہر وجود

  • 1

    ثقافت

  • 2

    دنیا 

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    اعتبار

  • 5

    واشگاف الفاظ

  • 1

    انقلاب

  • 2

    اسلام 

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    پیغام

  • 5

    ارمغانِ حجاز

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • 3

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 4

    براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

  • 5

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کی تنقید کو مسترد کردیا

  • 2

    پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس:الیکشن کمیشن نے فیصلے میں تاخیرکی وجوہات بتا دیں

  • 3

    پی ڈی ایم صرف اپنے کھوکھلے بیانیئے کی وجہ سے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی ...

  • 4

    ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی نے منگنی کا اعلان کردیا

  • 5

    دوماہ سے لاپتہ علی بابا کمپنی کے بانی جیک ما منظرِعام پر آگئے

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group