عید الاضحی کے حوالے سے چکوال پولیس کی تیاریاں مکمل ہیں : ڈی پی او
چکوال(نامہ نگار) ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف نے بدھ کے روز بتایا کہ عید الاضحی کے حوالے سے چکوال پولیس کی تیاریاں مکمل ہے۔عید کے دنوں میں بازاروں میں رش بڑھ جاتا ہے اور حکومت کی طرف سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا بھی ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ چکوال شہر میں چھ عارضی مویشی منڈیاں لگائی گئی ہے۔کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں انتظامیہ کی مدد کرنا بھی ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے۔اسی طرح چاند رات کو ون ویلنگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس کے لیے ہم نے سپیشل سکوارڈ بنائے ہیں۔اور عید کے موقع پر سیر و تفریح کی جگہ جس میں 22ڈیم جن میں نہانے پر پابندی ہے وہاں پر بھی شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس کی نفری تعینات ہے۔ڈی پی او نے مزید بتایا کہ محرم الحرام کے حوالے سے بھی ہم نے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہے۔ضلع بھر میں 800سے زائد مجلس عزا کے پروگرام جبکہ250کے قریب چھوٹے بڑے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے جہاں پر پولیس نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کیے ہیں۔