عید سیکورٹی ‘افسر واہلکارفرنٹ لائن پر فرائض سرانجام دیںگے:آئی جی پنجاب
لاہور(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ عید قربان کی خوشیاں مناتے وقت کورونا سے بچائو کے ایس او پیز پر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے وگر نہ صورت غیرذمہ دارانہ رویہ ا ور احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی موذی وباء کے دوبارہ پھیلائو کا سبب بن سکتی ہے۔فیس ماسک و ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ شہری اور انکے اہل خانہ کروناء وبا سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ عید قربان پر بھی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس کے افسران واہلکار فرنٹ لائن پر فرائض سر انجام دیں گے اور عید سے متعلقہ تمام اہم پوائنٹس پر ہائی الرٹ ہوکرسیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے تاکہ شہری بلا خوف و خطر عید کی خوشیاں منا سکیں۔