ایس ایس پی آپریشنزفیصل شہزاد کا مزار بی بی پاک دامن کا دورہ
لاہور(نمائندہ خصوصی)ایس ایس پی آپریشنزلاہور فیصل شہزاد نے شہادت حضرت مسلم بن عقیل کے سالانہ پروگرام کے سلسلہ میں مزار بی بی پاک دامن کا دورہ کیااورمزار پر کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی نے ایس ایس پی آپریشنز کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔فیصل شہزادنے ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔انہوںنے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مزار، مین بازار و متعلقہ علاقوں میں تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں۔