تھانہ ڈیفنس پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیو الا ملزم گرفتار کر لیا
لاہور(نامہ نگار)پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحے کے نمائش کرنے والے ڈیفنس کے رہائشی چاند کو گرفتار کر لیا ہے،۔تتفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیفنس پولیس نے سی بلاک کے رہائشی ملزم چاند کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزم پر الزام عائد ہے کہ اس نے اسلحہ کے ہمراہ ویڈیو بناکرسوشل میڈیا پروائرل کی تھی۔