برن کیئر ویلفیئر سو سائٹی کی اہلیان وطن کو عید الاضحی کی مبارکباد
لاہور (پ ر) جلے ہوئے مر یضوں کے ؒمفت علا ج معا لجہ اور ملکی تاریخ کے پہلے برن ہسپتال کے قیام کیلئے سر گرم پہلی فلاحی تنظیم برن کیئر ویلفیئر سوسائٹی نے اہلیان وطن کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی ہے۔سوسائٹی کے دفتر سے جاری ایک پر یس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ قر بانی کسی کی خوشی اور مدد کیلئے بھی ہو سکتی ہے چنانچہ اس عید پر اہلیان وطن غر یبو ں ،مسکینوں اور بیمار وؒں کی بھر پور مدد کرنے کا عہد کریں۔ این جی ا و کے فائونڈر پر یزیڈنٹ ایس ایم تقویم نے کہا ہے کہ مختلف بیماریوں میں مبتلا مریض ہماری خصو صی تو جہ اور امداد کے مستحق ہیں۔