کرنل (ر)عمران زیب کیانی کو سپرد خاک کر دیا گیا
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کرنل (ر)عمران زیب کیانی کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے ،مرحوم گزشتہ عید الفطر سے کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور تقریباً اڑھائی ماہ سے سرکاری ہسپتا ل میں زیر علاج تھے،مرحوم کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے تھا،وہ گکھڑ فائونڈیشن اور کیانی برادری کے اہم سپوت سمجھے جاتے تھے ،مرحوم پیس کیپنگ مشن میں کروشیا اور سیاچن گلیشئیر بھی تعینات رہے تھے،مرحوم نعمان کیانی کے بھائی تھے ،میجر(ر)جاوید اقبال کیانی (امریکہ)،سعد کیانی (امریکہ)،فعد کیانی(امریکہ )کے کزن،ممتاز دینی اور سماجی شخصیت حاجی منیر (مرحوم)کے داماد،راجہ ثاقب اشرف(وائس پریذیڈنٹ و ممبر کنٹونمٹ بورڈ) کے قریبی رشتہ دار تھے ۔مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز دن 2 بجے مسجد المنیر گلستان کالونی میں ادا کی گئی