مسلم لیگ یوتھ ونگ کا پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ، صفدر اعوان
راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی) پا کستان مسلم یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن صفدر اعوان نے مسلم لیگ ن سٹی کے سرگرم کارکنوں کو مسلم یوتھ ونگ راولپنڈی سٹی کے عہدے تخویض کر دیئے اس ضمن میں عاطف شاہ صدر عاقب خان مہمند نائب صدر اور مہدی عباسی کو جزل سیکٹریری نامزد کر کے ان کے عہدوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا نو منتخب عہدیداروں سے گفتگو میں صفدر اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ یوتھ ونگ اور اس کے کارکن مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں اور مسلم لیگ یوتھ ونگ کا پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ھے ۔نومنتخب عہدیدران نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ قائد نواز شریف اور کیپٹن صفدر اعوان کی ہدایت کے مطابق عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔