مسلمان کو راہ خدا میں سب کچھ قربان کرنے کو تیار رہنا چاہئے:عبدالغفارروپڑی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا قربا کا فلسفہ یہ ہے کہ ہم اپنا سب کچھ ہمہ وقت اللہ کی راہ میں قربان کرنے کے لئے تیار رہیں،اللہ تعالیٰ کو گوشت یا خون نہیں پہنچتا بلکہ خلوص اور تقویٰ پہنچتا ہے ،اس موقع پر ہمیں کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے ،جو ایک عرصہ سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری اور فلسطینی عوام کئی دہائیوں سے آزادی حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں، نیتن یاہو اور نریندر مودی کشمیر اور فلسطین میں انسانیت کا قتل عام کررہے ہیں، عالمی برادری اور او آئی سی کو جاگنا ہوگااور مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں ڈھائے جانے والے مظالم روک تھام کے لئے کردار کرے،قابض بھارتی افواج کی ظلم وبربریت انسانیت کا ضمیر جھنجھوڑ رہی ہے۔پوری دنیا کے مہذب، انصاف، قانون اور انسانیت پر یقین رکھنے والے انسانوں کو بھارتی بربریت کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا، یورپی یونین، امریکہ اور او۔آئی۔سی اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے بھارت کے خلاف جنگی جرائم کی کارروائی شروع کرائیں۔