قربانی سنت ابراہیمی اور ملت اسلامیہ کا شعار ہے:عبدالخبیر آزاد
لاہور( خصوصی نامہ نگار )بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب و امام اور مجلس علماء پاکستان کے چیئر مین مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا ہے کہ قربانی سنت ابراہیمی اور ملتِ اسلامیہ کا عظیم شعار ہے، حضرت ابراہیم علیہ السلام کا جذبہ ایثار و قربانی اللہ تعالیٰ کو ایسا پسند آیا کہ اس عظیم عمل کو قیامت تک جاری فرمادیا،اْمت مسلمہ کا ہر فرد سنت ابراہیمی کا شیدا اور پروانہ ہے۔بادشاہی مسجد میں جمعۃ المبارک کے موقع پر اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ قربانی کا عظیم عمل امت مسلمہ کی وحدت کا ترجمان ہے، پوری امت اسلامیہ ایک ہی جذبہ اخلاص و ایثار کے ساتھ قربانی کے جانوروں کو ذبح کرتے ہیں۔