ایک تصویر ایک کہانی……
یہ تصویر مغلپورہ کے علاقہ لال پل کی ہے جہاں یہ نہر کے پل کے فٹ پاتھ پر کھڑے تمام نشئی افراد ہیں جو سرعام منشیات پی رہے ہیں اور نشہ آور انجیکشن لگا رہے ہیں ویسے تو نہر پر نہانے پر دفعہ 144 ہے مگر نہر کے کنارے منشیات پینا یا فروخت کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔ ان منشیات بیچنے والوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ سو کے قریب افراد نہر کے کنارے روزانہ کھڑے ہو کر یہ کام کرتے ہیں۔ ہربنس پورہ پولیس مغلپورہ پولیس کی گاڑیاں ان کے پاس سے گزرتی رہتی ہیں کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں اور حیران کن بات تو یہ ہے اس فوٹو میں دو نوجوان خواتین بھی موجود ہیں جو اپنے آپ کو نشہ آور انجیکشن لگا رہی ہیں۔ برسات میں نہر میں نہانے والوں کی تعداد بہت کم ہو گئی ہے اور منشیات پینے والوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔ سپیشل برانچ اور نارکوٹکس والے بھی سو رہے ہیں اس کا فوری نوٹس لیا جانا چاہئے۔(فوٹو: عابد حسین)