کسی مسلک کے بزرگان کی توہین جائز نہیں:سید ریاض نجفی
لاہور( خصوصی نامہ نگار)وفاق المدارس الشیعہ کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ مسالک کے بنیادی عقائد سے متصادم قانون سے سوائے لڑائی ، جھگڑے کے کوئی فائدہ نہ ہوگا۔پہلے ہی ملک میں فرقہ واریت کے نتیجہ میں 70 ہزار کے قریب لوگ مارے گئے ہیں۔اب پھر لڑائی جھگڑے کے حالات پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ شیعہ مراجع کرام کے واضح فتاویٰ موجود ہیں کہ کسی مسلک کے بزرگان کی توہین جائز نہیں۔اگر کوئی غیر ذمہ دار کوئی حرکت کرتا ہے تو قانون موجود ہے، اس کے مطابق کارروائی پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں۔