انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
ملتان (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے سیریز کے ابتدائی میچ میں آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ انگلینڈ ٹیم کی قیادت مڈل سیکس کے آئن مورگن کرینگے جبکہ آئرش ٹیم اینڈریو بلبیرنی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔