ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 29 اگست سے شروع ہوگی
ڈبلن(پی پی آئی) کورونا وائرس کے باعث ملتوی کئے گئے ایونٹ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس اب 29 اگست سے شروع ہوگی۔ اس کے علاوہ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کیلئے 3 سے 25 اکتوبر کاشیڈول طے کیا گیا ہے۔آئرش سائیکلسٹ نیکولس روچے نے ٹور ڈی فرانس اور گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں شمولیت کی تصدیق کر دی ہے۔ نیکولس روچے اور ان کی ٹیم فرانس جانے سے قبل آسٹریا میں سماجی رابطوں کی پاسداری کرتے ہوئے تربیت حاصل کرے گی۔ٹیم سوار اور عملے انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لئے متعدد بائیو محفوظ مقامات میں کام کریں گے۔ کیمپ کا سفر کرنے سے پہلے تمام سائیکل سواروں کو کوویڈ۔19 کا منفی ٹیسٹ دینا ہوگا۔