انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ،راشد لطیف کی ممکنہ قومی ٹیم سے سہیل خان باہر
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے سابق کپتان راشد لطیف نے اپنی ممکنہ قومی ٹیم سے ان فارم سہیل خان کو باہر کردیا جن کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ کو آل راؤنڈرز کے بجائے سپیشلسٹ پلیئرز پر انحصار کرنا چاہئے۔اپنے یوٹیوب چینل ’’کاٹ بی ہائنڈ‘‘ پر راشد لطیف نے کپتان اظہرعلی کیساتھ عابد علی،شان مسعود،بابر اعظم،اسد شفیق،فواد عالم،محمد رضوان،یاسر شاہ،محمد عباس،شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو حتمی الیون میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت قومی ٹیم کے پاس کوئی ایسا آل راؤنڈر نہیں جس پر بھروسہ کیا جا سکے لہٰذا ہر شعبے کے سپیشلسٹ ہی قابل غور سمجھے جائیں۔