سونے کی قیمت میں 750روپے فی تولہ اضافہ
کراچی ( کامرس رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں ہفتہ کے روز فی اونس سونا21ڈالر مہنگا ہو کر1975ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں750روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونا1لاکھ23ہزار500روپے جبکہ 643روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ5ہزار881روپے پر جا پہنچی۔