کورونا سے بڑے پیمانے کی صنعتوں کی شرح نمو کو بری طرح متاثر
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان میں گزشتہ مہینوں میںزرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے لیکن کورونا وبا کی وجہ سے صورتحال یکسر تبدیل ہوکر رہ گئی ہے اورکورونا نے بڑے پیمانے کی صنعتوں کی شرح نمو کو بری طرح سے متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے رواں سال ماہ مارچ میں بڑے پیمانے کی صنعتوں کی شرح نمو 22 فیصد گر گئی تھی اور خدمات کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوا تاہم ملک میں کورونا وبا سے زراعت کے شعبہ پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے اور زرعی شعبہ متاثر نہ ہوسکا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 2019 سے فروری 2020 تک استحکام کی بدولت معیشت بہتر ہو نے اورمالیاتی اور جاری خسارے بھی قابو میں رپنے کے باوجودکورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کا مالیاتی خسارہ بلند رہے گا۔