اپوزیشن کے کام نہ آنے والے 18 ووٹوں کی کہانی یہ ہے،اپوزیشن 5ارکان نے بلواسطہ حکمران اتحاد کا ساتھ دیتے ہوئے اپنے ووٹ ضائع کردئیے۔ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے دو ارکان سینیٹ ملک سے باہر ہیں، دیگر 16 ارکان سینیٹ میں جماعت اسلامی کے دو ارکان بھی غیر حاضر رہے14 ارکان پر ضمیر فروشی کا شبہ ہے ان میں سے 9 نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کی مخالفت میں ووٹ دیا، پانچ نے اپنے ووٹ ضائع کردئیے جس کا سارافائدہ چیئرمین سینیٹ کو ہوا کیونکہ قرارداد نے 53ووٹوں سے منظور ہونا تھا, 5اپوزیشن ارکان نے بلواسطہ حکمران اتحاد کا ساتھ دیتے ہوئے اپنے ووٹ ضائع کردئیے۔ سینیٹر چوہدری تنویر بیرون ملک سے وطن واپس نہ آسکے ، اسحاق ڈار تاحال سینیٹ کا حلف نہیں اٹھا سکے ہیں، جماعت اسلامی لاتعلق رہی، سینیٹر سراج الحق اور سینیٹر مشتاق احمد ایوان میں موجود نہیں تھے۔
اسرائیلی جہاز پر اگر کوئی پاکستانی موجود ہے تو اسے برادرانہ ...
Apr 15, 2024 | 14:30