کراچی باسکٹ بال ویمن ٹیم کی کپتان رجا صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ویمن ٹیم کی کپتان رجا صفدر پیا گھر سدھار گئیں ،گزشتہ روز رجا صفدر کراچی باسکٹ بال کلب کے کپتان اسد امام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ،شادی خانہ آبادی میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،قومی باسکٹ بال سلیکٹر عبدالناصر سمیت کھیلوں سے وابستہ شخصیات ،کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی KBBAکے صدر غلام محمد خان نے دعا کی اللہ تعالیٰ رجا صفدر اور اسد امام کی جوڑی سدا سلامت اور اُن کے گھر خوشیوں کے بہار عطا ء فرمائے۔