باران رحمت کو صوبائی حکومت نے زحمت بنادیا:آصف حسنین
کراچی (نیوز رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین نے شہر میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بارش اللہ کی رحمت ہے جو حکمرانوں اور بلدیاتی اداروں کی نااہلی کی وجہ سے زحمت بن جاتی ہے، ایک طرف سندھ بالخصوص شہر قائد میں نکاسی آب کاکوئی سسٹم نہیں تو دوسری طرف وزیر بلدیات وزیر اور مئیر کراچی اپنی ذمہ داری پوری کر نے کیلئے تیار نہیں،بارش نے حکومت اور بلدیاتی اداروں کی نا اہلی ظاہر کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارش کے بعد جو سنگین صورتحال پیدا ہوئی ہے اس کی تمام تر ذمہ داری پیپلز پارٹی اور ایم کیوا یم پر عائد ہوتی ہے،کراچی میں بنیادی اور دیرینہ مسائل کے حل اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے کبھی