حسن علی والدین کی بہت عزت کرتا ہے مرضی نہ ہوئی تو شادی نہیں کریگا ، بھائی
لاہور(اسپورٹس رپورٹر ) فاسٹ بولر حسن علی کے بھائی نے کہا ہے کہ وہ اپنے والدین کی بہت عزت کرتے ہیں اور اگر والدین کی مرضی نہیں ہوئی تو شادی نہیں کریں گے۔گجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صنم علی کا کہنا تھا کہ 20 اگست کو ہم یہاں سے جارہے ہیں جبکہ بھارت سے بھی فیملی یہاں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ حسن ہم دونوں سے چھوٹا ہے اور والدین کی بہت عزت کرتا ہے اور ان کی رضامندی سے ہی سب کچھ ہوگا۔حسن علی کے بھائی کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ایسا لگا کہ والدین کی مرضی نہیں تو وہ ان کی بات نہیں ٹالیں گے۔