پلاسٹک بیگ پر پابندی ماحول کیلئے مفید ثابت ہوگی،علی امین گنڈا پور
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)امور کشمیر و گلگت بلتستان کے وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت پاکستان میں سیاحت کے فروغ کو بڑھانے کے ساتھ ملک کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بھی بنایا جائے گا اس سلسلے میںوزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی ماحول کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت اْمورکشمیر و گلگت بلتستان اسلام آباد میں وزیر اعظم کی صاف و سر سبز تحریک کے تحت پلاسٹک بیگ سے آزادی مہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میںوزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی مسز زرتاج گل نے بھی شرکت کی ۔