قانون کے شعبے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے: بیرسٹر امجد ملک
اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز): لاہور ہائی کورٹ بار کے سابق صدر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ شفقت محمود چوہان نے ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائیرز کے چئیرمین بیرسٹر امجد ملک سے ر اچڈیل میں خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ قانون کے شعبے میں اصلاحات کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بنچ اور بار ملکر کام کریں تو پارلیمان کے ذریعے فوری اصلاحات ہوسکتی ہیں۔ تارکین وطن سمیت عام سائل پریشان ہے کہ انکے قانونی معاملات اور مسائل کیسے حل ہوں گے۔شفقت محمود چوہان نے اس موقع پر کہا کہ قانون نے کافی پیش رفت کی ہے اور وکلاء انشاء اللہ ملکر کام کریں گے اور پاکستان میں آئین اور قانون کا بول بالا ہوگا۔انہوں نے اس موقع پر بیرسٹر حمزہ ملک اور بیرسٹر طحہ سالک کو خصوصی مبارکباد دی جنہوں نے حال ہی میں لنکنز ان سے قانون کی ڈگری پاس کی ہے۔بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کے اعزاز میں مقامی ریسٹورانٹ میں خصوصی ظہر انے کا اہتمام بھی کیا اور ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائیرز کی جانب سے بیرون ملک دورے پر آئے خصوصی مہمان کو سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا۔