اسلام آباد میں چھوٹی گاڑیوں کے مالکان سے بھی جبری طورپر ٹیکس وصولی شروع
اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ساڑھے چھ سوسی سی سے ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کے لائف ٹائم کے لیے جبری طورپر ٹوکن وصولی شروع کردی ہے انتظامیہ نے چھوٹی گاڑیوں کے مالکان سے امسال سالانہ بنیاد پر ٹوکن ٹیکس کی وصولی روک دی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے محصولات کی زیادہ زیادہ وصولی کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں چھوٹی گاڑیوں کے مالکان سے بھی جبری طورپر ٹیکس وصولی شروع کردی گئی ہے ایکسائز آفس اسلام آباد نے ساڑھے چھ سو سی سی سے ایک ہزار سی سی انجن رکھنے والی گاڑیوں کے مالکان سے سالانہ کی بنیاد پر ٹیکس وصولی بند کردی ہے اور تمام مالکا ن کو ہدایات جار ی کردی گئی ہیں کہ وہ اپنے زیر استعمال گاڑیوں کے لائف ٹائم ٹوکن ستمبر کے آخر تک لگوائیں گے حکام کی جانب سے اس حکمنامے کے بعد چھوٹی گاڑی رکھنے والے شہریوں میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے کیونکہ ساڑھے چھ سو سی سی سے آٹھ سوسی سی تک کی گاڑیوں کے لائف ٹائم ٹوکن نان فائلرز کے لیے 31ہزار روپے جبکہ فائلرز کے لیے 21ہزار روپے ہیں جبکہ ہزار سی سی کی طاقت کے انجن رکھنے والی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس 42ہزار روپے سے زائد ہیں۔