عامر مغل اور عادل انصاری مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف مقرر
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)پاکستان تحریک انصاف کے شعبہ اطلاعات میں مزید توسیع کردی گئی عامر مغل اور عادل انصاری کومرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقررکردیا گیا ہے عامر مغل اور عادل انصاری کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیانوٹیفکیشن مرکزی سیکریٹری اطلاعات احمد جوادکی جانب جاری کیا گیا یاد رہے کہ عامر مغل اس سے قبل بطور صدر تحریک انصاف اسلام آباد فرائض سر انجام دے چکے ہیں جبکہ عادل انصاری اس سے قبل بطور سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کراچی فرائض سر انجام دے رہے تھے۔