تمام واجبات پی سی بی کو جمع کرادیئے ملتان سلطانز کی وضاحت
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطان کے مالک نے اس بات کی وضاحت دی ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے قبل جب انہوں نے فرنچائز کے تمام بقایاجات ادا کر دیئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چوتھے ایڈیشن سے پہلے جب ہم نے ٹیم لی تھی اس وقت بہت کم تھا جس کی بنا پر ٹورنامنٹ میں شریک ہو گئے ٹورنامنٹ کے بعد ہم نے واجب الادا رقم کے چیک پی سی بی کو جمع کرا دیئے ہیں۔ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ ملتان سلطان نے پیسے جمع نہیں کرئے ہیں۔