قومی ہاکی چیمپئن شپ ‘پورٹ قاسم اتھارٹی نے واپڈ وائٹ کو ہرا دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام عبدالستار ہاکی سٹیڈیم کراچی میں کھیلی جانے والی 65ویں ایئرمارشل نورخان قومی ہاکی چیمپئن شپ کے پول میچز کا مرحلہ اختتام پزیر ہوگیا، پہلے میچ میں پورٹ قاسم ہاکی ٹیم نے واپڈا وائٹ کو 1-4 گول سے شکست دیدی، واپڈا وائٹ ٹیم ایک بہتر ٹیم ہونے کے باوجود اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی۔ پورٹ قاسم اتھارٹی ٹیم نے واپڈا وائٹ ٹیم کو 4 گول کرڈالے واپڈا وائٹ صرف ایک گول کرسکی۔ واپڈا وائٹ کی جانب سے واحد گول سکندر مصطفٰے نے کیا جبکہ پورٹ قاسم کی جانب سے حارث نے دو گول جبکہ علی رضا اور بلال نے ایک، ایک گول سکور کیا۔ دوسرا میچ آرمی وائٹس اور ماڑی پیٹرولیم کے مابین کھیلا گیا جس میں آرمی وائٹ نے ماڑی پیٹرولیم کو 0-2 گول سے شکست دیدی، ماڑی پیٹرولیم اس ایونٹ میں اپنا آخری میچ کھیل کر ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ آرمی وائٹ کی جانب سے مزمل جونیئر اور محمد احمد نے گول سکور کئے جبکہ ماڑی پیٹرولیم گول سکور کرنے میں ناکام رہی۔ قومی ہاکی چیمپین شپ کے کواٹر فائنلز کا لائن اپ مکمل ہوگیا.۔یونٹ کے کواٹر فائنلر آج کھیلے جائینگے۔