چور چھوٹا ہو یا بڑا کسی کو رعایت نہیں ملے گی: غلام سرور خان
واہ کینٹ (آن لائن) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن احتجاج ضرور کریں مگر مدرسوں کے بچوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کریں۔ اپوزیشن سینٹ میں عدم اعتماد کا شوق پورا کر لے ان کے مقدرمیں زلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں ۔ گذشتہ دس سالوں میں حکمرانوں نے 24 ہزار ارب کی لوٹ مار کی۔ آج ملک میں تاریخی احتساب ہو رہا ہے جس میں بڑے بڑے طاقتور لوگ شامل ہیں۔ اب ملک میں حقیقی تبدیلی آ چکی ہے ان سے مال مسروقہ بھی برآمد ہو گا چور چور ہی ہوتا ہے چھوٹا ہو یا بڑا سب سے یکساں سلوک ہو گا ۔کسی کو رعایت نہیں ملے گی ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر غلام سرور خان نے یونین کونسل واہ کے چیئرمین حاجی منیر جلال کی طرف سے ان کے ڈیرے پر عشایئے کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں مسلمانوں کا استحصال ہو رہا ہے امت میں اتفاق اتحاد یگانگت کی ضرورت ہے۔