امید ہے عالمی ریگولیٹرز بوئنگ 737 میکس جہاز کو دوبارہ پرواز کی اجازت دے دیں گے: امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کو امید ہے کہ عالمی ریگولیٹرز بیک وقت بوئنگ 737 میکس جہاز کو دوبارہ پرواز کی اجازت دے دیں گے۔ برطانوی خبرراساں ادارے کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن عالمی ریگولیٹرز نے بوئنگ 737 میکس جہازکو دو خطرناک حادثات کے بعد گراونڈ کر دیاتھا جس میں 346 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔