موسمیاتی تبدیلی کے مشیر ملک امین اسلم نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
انہوں نے وزیراعظم کو ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے کے حل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران صاف اور سبز پاکستان پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیراعظم دس ارب درخت لگانے کے سونامی پروگرام کے تحت اس ماہ کی پانچ تاریخ کو اسلام آباد میں شجرکاری مہم کا افتتاح کریںگے۔شہروں میں شجرکاری مہم کا آغاز وزیراعظم 9 اگست کو لاہور سے کریںگے۔