چیئرمین پیمرا محمد اسلم بیگ نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد پیمرا ملازمین کی جانب سے پاکستان کے لئے بنائے جانے والی دو ڈیمز دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کے لئے فنڈ فراہم کرنا تھا۔
چیئرمین پیمرا نے چیف جسٹس کو پیمرا ملازمین کی جانب سے چیک پیش کیا۔ اس فند میں افسران نے اپنے دو دن کی جبکہ باقی سٹاف نے ایک دن کی تنخواہ امداد کے طور پر دی۔
پیمرا چیئرمین نے چیف جسٹس سے ملاقات کے دوران یقین دہانی کرائی کہ پیمرا اس قومی فریضہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عوامی آگاہی سے متعلق پیغامات کی میڈیا ہاوسز کی وساطت سے تشہیر کویقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔
یاد رہے چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان میں پانی کی شدید قلت اور آبی ذخائر کی کمی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم قائم کرنے کے لئے فنڈ قائم کیا اور اس فند میں ملک کے مختلف ادارے اور عوام اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38