سپریم کورٹ نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی کراچی کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات کالعدم قرار دے دیئے اور درخواست ستمبر میں سماعت کیلئے مقرر کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کی سماعت کی۔چیف جسٹس پاکستان نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کالعدم قرار دے دیئے اور درخواست ستمبر میں سماعت کیلئے مقرر کردی۔واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کراچی کی حلقہ بندیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر رجسٹرارآفس نے اعتراضات دائر کئے تھے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024