اپوزیشن جماعتوں نے جمعرات کو کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی۔ مسلم لیگ(ن)اور متحدہ مجلس عمل کی جانب سے شام 4 بجے آل پارٹیز کانفرنس طلب کی گئی ہے جو ایم ایم اے کے رہنما میاں اسلم کی رہائش گاہ پر متوقع ہے تاہم ابھی اے پی سی کے لیے حتمی مقام کا تعین کیا جانا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں مسلم لیگ(ن)، پیپلزپارٹی، متحدہ مجلس عمل،اے این پی، پشتونخوا میپ، قومی وطن پارٹی کے رہنما شریک ہوں گے جبکہ ایم کیوایم، پاک سرزمین پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اے پی سی میں قومی اسمبلی میں وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے متفقہ امیدوار نامزد کیے جائیں گے جبکہ اپوزیشن لیڈر کا نام بھی طے کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں وزیراعظم کی حلف برداری اور احتجاج کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی جبکہ الیکشن کے مبینہ دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی اے پی سی میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا تھا جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اتنے آرام سے وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024