سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے۔سندھ میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد صوبے بھر کے سکول کھل گئے تاہم چھٹیوں کے بعد پہلے روز کے باعث اسکولوں میں حاضری معمول سے کم رہی ۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے موسم گرما کی دو ماہ تعطیلات 15 جولائی کو ختم ہوگئی تھی تاہم انتخابات کے باعث اس میں مزید 15 روز کا اضافہ کیا گیا اور اس طرح صوبے میں ڈھائی ماہ تک سکول بند رہے۔ بلوچستان کے گرم علاقوں میں بھی موسم گرما کی طویل تعطیلات ختم ہونے کے بعد سکول کھل گئے، محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق کہ صوبے کے گرم علاقوں میں 17 اضلاع شامل ہیں جن میں سبی، لسبیلہ، گوادر، تربت، جعفرآباد، نصیرآباد، جھل مگسی سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں۔خیبر پختونخوا میں بھی سرکاری اسکول کھل گئے اور طلبا و طالبات نے اسکولوں کی جانب رخ کیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38