لاہور(صباح نیوز)لاہور میں پولیس نے تعلیمی اداروں اور درباروں کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران بائیو میٹرک ڈیوائس اور جدید اینڈ رائیڈ سیٹ کے ذریعے متعدد افراد کی شناخت چیک کی گئی۔ لاہور میں سٹی ڈویژن پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، علاقے میں تعلیمی اداروں اور داتا دربار کے گردونواح میں شہریوں کے کوائف کی بائیو میٹرک ڈیوائس سے تصدیق کی گئی،کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرایہ نامہ چیک کئے گئے اور شہریوں سے پوچھ گچھ کی گئی ،علاقے میں واقع گیسٹ ہائوسز اور ہوٹلوں میں مقیم افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا گیا۔mk/nsr
یران-اسرائیل کشیدگی اور مہنگائی کی لہر
Apr 15, 2024