لاہور میں نجی فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے3 مزدور شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ نو میں واقع نجی فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا، بوائلر پھٹنے کی وجہ سے فیکٹری کے 3 مزدور شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے جناح ہسپتا ل منتقل کر دیاگیا ، زخمی ہونے والوں میں 28سالہ سیف اللہ ، ستائیس سالہ غلام احمد اور 34سالہ پرویز شامل ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق فیکٹری کے بوائلر پھٹنے سے دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی جس کی وجہ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38