سیالکوٹ: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خالہ، بھانجی پر تیزاب پھینک دیا حالت خطرے سے باہر

Aug 01, 2018

سیالکوٹ (نامہ نگار) نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان خالہ، بھانجی پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے۔ 45سالہ سلمیٰ بی بی اپنی بھانجی 19سالہ اقرا بی بی کے ہمراہ اقراء کے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھیں کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے تیزاب پھینکا جس کے نتیجہ سلمیٰ بی بی کا پیٹ اور دونوں ٹانگیں جھلس گئیں جبکہ اقراء بی بی کے دونوں پاؤں متاثر ہوئے۔ ریسکیو 1122عملہ نے دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں