منچلے کی جھولا جھولنے کی کوشش الٹی پڑ گئی

نیویارک (نوائے وقت نیوز) تفریح کا شوق تو سبھی کو ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی یہ شوق ایسا مہنگا پڑتا ہے کہ ساری تفریح دھری کی دھری رہ جاتی ہے۔ایسا ہی کچھ ہوا اس نوجوان کے ساتھ جو جھولے کے اوپر کھڑا ہو کر مزے لینے میں ایسا مگن ہوا کہ جب ہوش آیا تو جھولا اوپر اور وہ نیچے تھا۔سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ جوش کے ساتھ ہوش کی بھی ضرورت ہوتی ہی ورنہ انجام کچھ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔