جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم اسکائی فال کا ٹریلر جاری کر دیا گیا،فلم رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔
جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم اسکائی فال میں اداکار ڈیینیل کریج ایک بار پھر ایجنٹ زیرو زیروسیون کے روپ میں نظر آئیں گے،یہ فلم برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس پر بنی ہے جس کو خطرات لاحق ہوتے ہیں،اورشدید مشکلات کے باوجود جیمز بانڈ ان خطروں کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے،اسکائی فال جیمز بانڈ سیریزکی تئیسویں فلم ہے اوریہ کسی بھی فلم سیریزکا طویل ترین ریکارڈ بھی ہے،اسکائی فال نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی