بھارت، سری لنکا میں ہونے والی سہ ملکی ایک روزہ سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان، سچن ٹنڈولکر آرام کی غرض سے سکواڈ میں شامل نہیں ہیں
سری لنکا میں کھیلی جانے والی سہ ملکی سیریز کے لیے مڈل آرڈر بلے باز یووراج سنگھ کو پندرہ رکنی سکواڈ میں دوبارہ شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ سچن ٹنڈولکر، گوتم گمبھیر، اور ہربھجن سنگھ آرام دینے کی غرض سے سکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔ اعلان کردہ سکواڈ میں کپتان مہندر سنگھ دھونی، وریندر سہواگ، ویرت کوہلی، سریش رائنا، روہیت شرما، یووراج سنگھ، رویندرا جدیجا، دیش کارتک، آشوین، پروین کمار، اشانت شرما، ابھیمانو متھن، اشیش نہرا، پراگیان آہوجا اور سوربھ تیواری شامل ہیں۔ دس اگست سے شروع ہونے والی سیریز میں بھارت، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔