اوگرا نے فی لیٹرپٹرول کی قیمت میں اکیس پیسے کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹرقیمت میں ایک روپے پینتالس پیسے کا اضافہ کردیا۔
اوگرا کے جاری ہونے والے نئے نوٹی فیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل میں ترپن پیسے، ہائی اوکٹین میں ستائیس اور لائیٹ ڈیزل میں اکتیس پیسے فی لٹرکمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں ایک روپے پینتالس پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصوعات کی فی لٹر نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول ستاسٹھ روپے چوہتر پیسے، ایچ او بی سی اسی روپے چونتیس پیسے، لائیٹ ڈیزل اکسٹھ روپے تینتس روپے اور مٹی کا تیل چونسٹھ روپے اکیاسی پیسے میں فروخت ہوگا۔ ہوائی جہازوں میں استعمال ہونے والا جے پی ون چوالس پیسے فی لٹرکمی کے بعد چون روپے چھہتر پیسے اور جے ٹی فور ایک روپے چوبیس پیسے کمی کے ساتھ پچاس روپے بائیس پیسے میں فروخت ہوگا۔ جے پی ایٹ کی پینتالس پیسے کمی کے بعد نئی قیمت چون روپے چھیالس پیسے فی لٹرمقررہوئی ہے۔ اوگرا کے ترجمان جواد نسیم کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین تیل کی عالمی قیمتوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔