وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس امیر غریب کا فرق نہیں کرتا کسی کو بھی ہو سکتا ہے، اس مشکل وقت سے قوم جیت سکتی ہے،حکومت نہیں جیت سکتی۔ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہقوم کو ڈیمز کی بھی بہت ضرورت ہے،ڈیم فنڈز کورونا کے خلاف استعمال کرنے کا ابھی سوچا نہیں، پاکستان کی آبادی 22کروڑ جبکہ امریکا کی آبادی 30کروڑ سے زیادہ ہے،امریکانے کورونا کےخلاف 22 سوارب ڈالر کا ریلیف پیکج دیا،پاکستان میں ہم نے 8ارب ڈالر کا مشکل سے پیکج دیا ہے، ہمارے پاس کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے وسائل نہیں ہیں،لوگوں میں ایمان کی قوت بڑی قربانیاں دیتی ہے،ہماری دنیا کے اندر دوسرے نمبر پر نوجوان آبادی ہے،نوجوان بہت بڑی طاقت ہیں،اگر ان کا صحیح استعمال کر سکیں،پاکستان 5 ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ خیرات دی جاتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اٹلی ،اسپین میں 850لوگ ایک دن میں مر گئے، کورونا وائرس امیر غریب کا فرق نہیں کرتی کسی کو بھی ہو سکتی ہے،اس مشکل وقت سے قوم جیت سکتی ہے،حکومت نہیں جیت سکتی،دیکھنا ہے کورونا کے خلاف جنگ کتنے عرصے تک چلتی ہے۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹرزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتہ تھا کہ اس وائرس کے پھیلنے کے بعد جنہوں نے فرنٹ لائن پرجنگ لڑنی ہے وہ ڈاکٹرز ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ سب سے پہلے میڈیکل اسٹاف کو حفاظتی سامان فراہم کریں ۔ میں اپنی قوم کی طرف سے آپ کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم پوری طرح آپ کے پیچھے کھڑے ہوں گے ۔ ہم اپنے ہیلتھ ورکرزاور ڈاکٹرزکے ساتھ ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء ابھی مزید بڑھنی ہے، کتنی بڑھے گی ایک ہفتے میں پتہ چل جائے گا ۔واضح رہے کہ ملک بھر کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2039 تک پہنچ گئی، جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے،تاہم 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیسز میں سے 46 فیصد کا تعلق ایران27 فیصد کا دیگر ممالک سے ہےجبکہ ملک میں 27 فیصد مریض لوکل ٹرانسمیشن کا نتیجہ ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024