وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں سے ٹائیگر فورس کا حصہ بننےکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اس بیماری کیخلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کریں۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ نوجوان کرونا جیسی آفت سے نمٹنے کی کوششوں میں ہمارا ہاتھ بٹائیں اور ہماری کرونا ٹائیگر فورس جسے اس وباء سے جنم لینے والے مصائب کیخلاف جہاد کیلئے منظم کیاجائے گا، کا حصہ بنتے ہوئے بیماری کیخلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کریں۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹرزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتہ تھا کہ اس وائرس کے پھیلنے کے بعد جنہوں نے فرنٹ لائن پرجنگ لڑنی ہے وہ ڈاکٹرز ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ سب سے پہلے میڈیکل اسٹاف کو حفاظتی سامان فراہم کریں ۔ میں اپنی قوم کی طرف سے آپ کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم پوری طرح آپ کے پیچھے کھڑے ہوں گے ۔ ہم اپنے ہیلتھ ورکرزاور ڈاکٹرزکے ساتھ ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء ابھی مزید بڑھنی ہے، کتنی بڑھے گی ایک ہفتے میں پتہ چل جائے گا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024