گورنرسندھ سے چیئر مین کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چیئر مین کراچی پورٹ ٹرسٹ رئیر ایڈمرل جمیل اختر نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کورونا کے روک تھام میں اٹھائے گئے اقدامات‘ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی موجودہ صورتحال میں ذمہ داریوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چیئرمین نے گورنرسندھ کو ادارہ کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے نام تین کروڑ روپے کے چیک حوالے کئے ،اس رقم سے یوٹیلیٹی اسٹورز سے ضرورت مند افراد کے لئے راشن بیگز خریدے جائیں گے۔ گورنرسندھ نے وزیراعظم کی ہدایت پر کے پی ٹی کی ڈس انفیکشن مہم کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اس مہم کو شہر کے دوسرے علاقوں تک پھیلائیں جو کہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔