مزارات کی بندش کے باعث مالی خسارہ پر قابو پانے کیلئے حکومت امدادکا اعلان کرے:اوقاف ایمپلائز یونین
لاہور (خصوصی نامہ نگار)اوقاف ایمپلائز یونین پنجاب محکمہ اوقاف کے مزارات کی بندش باعث محکمہ کو درپیش مالی خسارہ پر قابو پانے کے لئے مرکزی و صوبائی حکومت فوری مالی امداد کا اعلان کرے، اوقاف یونین کی مجلس عاملہ کا ویڈیو اور آڈیو لنک اجلاس گزشتہ روز صدر یونین محمد رفیق کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں محمد ہمایوں مجید جنرل سیکرٹری،رانا محمود اعظم چیرمین، رانا محمد عرفان سینئر نائب صدر، عمر خیام نائب صدر، غلام عباس جوائنٹ سیکرٹری،محمد یوسف فنانس سیکرٹری،عطا محمد آفس سیکرٹری نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ اوقاف کے مزارات کو بند کرنے سے محکمہ کو ہونے والے مالی نقصان کا جائزہ لیا گیا ۔