ایک تصویر ایک کہانی

سندھ سے زیادہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ کی اطلاع آ رہی ہیں۔ زیرنظر تصویر ایک ٹرین کے ڈبے کی ہے جسے قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ کرونا کے مریض کو علیحدہ رکھا جا سکے۔ پاکستان ریلوے نے سٹیشن پر ایک ڈبے میں آٹھ سے دس مریض ایک ٹائم میں رہ سکتے ہیں جن میں جدید مشینیں بھی لگائی گئی ہیں اس وقت لاہور کے مختلف علاقوں میں والٹن روڈ ڈیفنس گلشن راوی ساندہ‘ بلال گنج بھاٹی گیٹ مغلپورہ باغبانپورہ اور امامیہ کالونی میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے مگر صوبائی حکومت نہیں چاہتی کہ دفعہ 144 کے تحت لوگوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں کیونکہ جیل سے پہلے ہی قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے مگر پولیس کئی افراد کے کان پکڑواتی ہے اور کئی لوگوں سے مٹھی بھر پروگرام بھی جاری ہے۔ فی موٹر سائیکل سوار سے ایک ہزار روپے تک وصول ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ قانون کی پاسداری کرائیں مگر عوام سے زیادتی نہ کی جائے۔(فوٹو عابد حسین)