اے پی سی میں پنجاب کی تمام سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی:قمرزمان کائرہ
لاہور(نامہ نگار) پیپلزپارٹی پنجاب کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج منعقد ہوگی۔صدر پیپلزپارٹی پنجاب قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کرونا کیساتھ جنگ میں جیت صرف باہمی اشتراک اور اتفاق رائے سے ممکن ہے۔کرونا اور اس کے بعد کی پیداشدہ صورتحال پر مشترکہ حکمت عملی بنانے کیلئے پیپلز پارٹی کی طرف سے تمام جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔اے پی سی میں پنجاب کی تمام سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی۔جس میں پنجاب کی سطح پر ایک مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی کوشش کی جائے گی۔