کرونا وائرس نے معاشی پہیہ روک کر رکھ دیا:جواد احمد
لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی ہر تقریر میں دیہاڑی دار افراد کی مشکلات کا ذکر کرتے ہیںمگر ہمیں جس قسم کا لاک ڈائون نظر آرہاہے اس سے تو دیہاڑی داروں کا روزگار ختم ہو کر رہ گیا ہے،افلاس،بھوک اور بے روز گاری سے تنگ مردوں اور عورتوں کی کثیر تعداد معروف شاہراہوں پر مدد مانگتی نظر آرہی ہے کیونکہ حکومت کی مدد ان تک نہیں پہنچ پا رہی، کرونا وائرس نے بدترین کاروباری و معاشی صورتحال پیدا کی ہے۔