کرونا سے ڈرنے کی بجائے اللہ کے حضور توبہ واستغفار کرنا ہوگا: مولانا ناصرمحمود
قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار)مہتمم جامعہ نعمانیہ کوٹ قاضی مولانا ناصرمحمودنے کہا ہے کہ دنیا میں آنیوالی وبائی مرض کرونا وائرس سے ڈرنے نہیں بلکہ ہمیں رجوع اللہ ہونا ہوگا اور اس سلسلہ میں ہمیں اجتماعی طور پر اللہ کے حضور توبہ واستغفار کرنا ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوںنے جامعہ کے طلبہ کی جانب سے شہریوں میں فری ماسک تقسیم کرنے کے موقع پر کیاانہوں نے کہاکہ عالمی وبائی مرض ’’کورونا وائرس‘‘میں ہمیشہ کی طرح اب بھی علما و طلبا علوم اسلامیہ جذبہ حب الوطنی اور خدمت انسانیت کی فکرلیے میدان عمل میں اتر آئے جو قابل ستائش ہے۔اس سلسلے میں قلعہ دیدار سنگھ،لدھیوالہ وڑائچ،مغل چک اور گرد و نواح میں ہزاروں کی تعداد میں فیس ماسک تقسیم کیے گئے۔